ذرائع:
حیدرآباد: تلنگانہ کے آئی ٹی اور صنعت کے وزیر کے ٹی راما راؤ نے آج حیدرآباد کے ملک پیٹ میں آئی ٹی ٹاور کا سنگ بنیاد رکھا۔
اس تقریب میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اور حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی، اور ملک پیٹ کے ایم ایل اے احمد بن عبداللہ بلالہ موجود تھے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ملک پیٹ میں آئی ٹی ٹاور پروجیکٹ کو 36 ماہ کے
اندر مکمل کرنے کا وعدہ کیا۔
انہوں نے تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں بی آر ایس کی جیت پر اعتماد کا اظہار کیا۔
تلنگانہ میں آنے والے اسمبلی انتخابات میں کامیابی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ بی آر ایس حکومت ایک بار پھر حکومت بنائے گی۔
گنگا جمونی تہزیب پر روشنی ڈالتے ہوئے، انہوں نے گنیش وسرجن کے لیے میلاد النبی کے جلوس کو ملتوی کرنے پر حیدرآباد کے مسلمانوں کی تعریف کی۔