حیدرآباد23مارچ (یواین آئی)وزیراعظم نریندر مودی نے تلنگانہ کے سکندرآباد بھوئی گوڑہ میں آگ لگنے کے واقعہ میں بہار کے 11مزدوروں کے زندہ جھلس کر ہلاک ہوجانے کے واقعہ پر گہرے دکھ کا
اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ ان کے ساتھ ہیں۔
وزیراعظم نے اعلان کیا کہ پی ایم این آرفنڈ سے مہلوکین کے ورثا کو فی کس دو لاکھ روپئے ایکس گریشیا دیاجائے گا۔