the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
راست 

حیدرآباد کے حلقہ جوبلی ہلز یوسف گڑأ، رحمت نگر میں 18 بستیوں کو صرف ایک ہی قبرستان ہونے کی وجہ سے وہاں کے مقامی مسلمان مرحومین کی تدفین کے لئے مشکلات سے دو چار ہیں۔ مقامی عوام کا حکومت سے مطالبہ ہے کہ انہیں قبرستان کے لئے جگہ مختص کی جائے۔

رحمت نگر کے مشور و معروف سوشل ورکر محمد عظیم نے لوگوں سے عاجزانہ درخواست کرتے ہوئے کہا ہم قبرستان کی جگہ کے لیے ڈیڑھ ماہ سے احتجاج کر رہے ہیں ہمارے پاس 18 آس پاس کے علاقوں کے لیے صرف ایک قبرستان ہے جوکہ مقامی مسلمانوں کے لئے ناکافی ہے اس لئے ہم حکومت سے مطالبہ کرتے



ہیں کہ ہماری تکالیف کو سمجھتے ہوئے مزید قبرستان کے لئے جگہ فراہم کی جائے۔

دکن اقلیتی بہبود ایسوسی ایشن نے بھی احتجاج میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ مقامی عوام تدفین کے لئے جگہ نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات سے دوچار ہیں اور ہم نے پہلے ہی مقامی رکن اسمبلی اور رکن پارلیمنٹ کو درخواستیں دیں لیکن ابھی تک اس پر کوئی کام نہیں کیا گیا، اب ہم سب تقریباً 2-3 ماہ سے احتجاج کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 18مقامات کی مساجد میں قبرستان کی نئی اراضی کی الاٹمنٹ کے لئے ہر نماز جمعہ کے بعد ہم مسجد ابراہیمی کرشنا نگر سی بلاک میں احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں اور دستخطی مہم چلائی جا رہی ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.