the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
راست 

حیدرآباد، نظام پیٹ:  باچوپلی منڈل مسلم مائینوریٹی ویلفیئرایسوسی ایشن کی جانب سے نظام پیٹ میونسپل کارپوریشن کے ڈمپنگ یارڈ سے متصل سروے نمبر186 کی اراضی پرغیر مجاز قبضہ کی کوشش کا معاملہ میڈچل کلکٹرکی توجہ میں لیا گیا۔ باچوپلی منڈل مسلم مائینوریٹی ویلفیئرایسوسی ایشن کے ایک وفد نے کل بروز منگل 26th جون 2024 کو میڈچل کلکٹر سے ملاقات کی اور ایک تحریری یادداشت پیش کیا. تحریر شدہ لیٹر میں کہا گیا ہے کہ جس زمین کو مسلم کمیونٹی ہال کے لئے مختص کرنے کی تجویز پیش کی گئی تھی اس اراضی پر کچھ نامعلوم افراد کی جانب سے ناجائز قبضہ کی کوشش کی جارہی ہے۔ سابقہ بی آر ایس حکومت کے دورمیں نظام پیٹ میونسپل کارپوریشن میئر اور میونسپل اوتھاریٹی کے ذریعہ اس زمین کو شادی خانہ (مسلم کمیونٹی ہال) کی تعمیر کے لیے مختص



کرنے کی تجویز پیش کی گئی تھی اور میئر کی ہدایت کے مطابق سروے کیا گیا تھا جس کے بعد سے یہ معاملہ ایم آر او کے پاس زیر التوا ہے۔ وفد نے لیٹر میں تحریر کیا کہ نظام پیٹ میونسپل کارپوریشن کے ایک متعلقہ رہائشی کے طور پر ہم ان پیش رفتوں سے بہت پریشان ہیں۔ زمین پر قبضے کی مبینہ سرگرمیاں نہ صرف غیر قانونی ہیں بلکہ بڑے پیمانے پر کمیونٹی کی فلاح و بہبود اور مفادات کے لیے بھی نقصان دہ ہیں۔ انہوں نے درخواست کی کہ اس معاملے کی مکمل تحقیقات کروائی جائیں۔ وفد نے کلکٹر سے مطالبہ کیا کہ انصاف کی فراہمی اور قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانے اور تجاوزات کو روکنے کے لیے کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس مسئلے کو مؤثر طریقے سے حل کرتے ہوئے جلد از جلد مداخلت کے ساتھ  مسلم کمیونٹی ہال کی منظوری دیں اور اس مسلے پرضروری اقدامات کریں۔


اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.