the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
حیدرآباد/16فروری(ایجنسی) صدر اسلامی جمہوریہ ایران ڈاکٹر حسن روحانی نے اعلان کیا کہ ایران' ہندوستان کے عوام کے ویزا کے مسائل کو آسان بنائے گا اور ایران تیل کے ساتھ ساتھ گیس کے ذخائر بھی دینے کے لئے تیار ہے۔ اُنہوں نے اپنے سہ روزہ دورہ ہند کے دوسرے روز شہر حیدرآباد کی تاریخی مکہ مسجد میں بعد نماز جمعہ ایک عظیم الشان اجتماع سے خطاب کیا۔ حسن روحانی ایران سے گذشتہ روز سیدھے حیدرآباد پہنچے۔ کل شام مصروفیت کے بعد آج اُنہوں نے تاریخی مکہ مسجد میں اپنے خطاب کے دوران کہا کہ حیدرآباد اور ایران کے درمیان ثقافتی تعلقات کافی قدیم ہیں ہم اس بات پر بھی متفق ہیں



کہ ہند۔ایران عوام صنعت اور دیگر تجارتی شعبوں میں تعلقات کو مزید مستحکم کریں۔


مغربی ممالک میں اجتماعی طور پر قتل عام کے واقعات پیش آتے ہیں جہاں مدارس بھی محفوظ نہیں ہے۔ یہ سب اس لئے ہوتا ہے کہ وہاں کی حکومتیں انسانیت کا خیال نہیں رکھتیں۔ بعض ممالک آپسی اختلافات کو بڑھاوا دیتے ہیں' لیکن ایران چاہتا ہے کہ دنیا بھر میں امن و امان قائم ہو۔ اُنہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کا عظیم سرمایہ اخلاق و کردار ہے حضور اکرمؐ نے بھی ہمیں اس بات کی تعلیم دی ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.