ذرائع:
گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن نے حال ہی میں ہزاروں پیدائش اور موت کے سرٹیفکیٹس کو باطل کردیا ہے جو بغیر کسی مناسب جانچ کے جاری کیے گئے تھے۔
ٹی این آئی ای میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق مہدی پٹنم،
چارمینار، فلک نما، بیگم پیٹ اور سکندرآباد ان حلقوں کی فہرست میں سرفہرست ہیں جہاں اس طرح کے سرٹیفکیٹ جاری کیے گئے تھے۔
جی ایچ ایم سی کے عہدیداروں نے می سیوا مراکز کو بے قاعدگی کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ بڑی تعداد میں سرٹیفکیٹ ریونیو ڈویژنل آفیسر (RDO) کی تصدیق کے بغیر جاری کیے گئے۔