ذرائع:
حیدرآباد: بی آر ایس کو لگا ایک اور بڑا جھٹکہ، جی ایچ ایم سی کے سابق ڈپٹی میئر اور بورابنڈہ کے بی آر ایس پارٹی کے موجودہ کارپوریٹر بابا فصی الدین جمعرات، 8 فروری کو کانگریس میں شامل ہوگئے۔
انہوں نے تلنگانہ کانگریس انچارج دیپا داس منشی کی موجودگی میں پارٹی میں شمولیت اختیار
کی۔
انہیں تلنگانہ کی تشکیل کے بعد حیدرآباد کا پہلا ڈپٹی میئر مقرر کیا گیا تھا اور وہ بی آر ایس لیڈر کے ٹی راما راؤ کے قریبی ساتھی تھے۔
بابا فصی الدین نے اپنے سیاسی کیرئیر کا آغاز 2002 میں ٹی آر ایس موجودہ بی آر ایس سے کیا اور تلنگانہ تحریک میں سرگرم رہے۔ انہیں متعدد بار گرفتار کیا گیا جب انہوں نے تلنگانہ ریاست کا درجہ دینے کی مہم کے دوران طلباء ونگ کی قیادت کی۔