ذرائع:
حیدرآباد: کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اور حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے کہا کہ شہریت ترمیمی قانون (CAA) کو نیشنل رجسٹر آف سٹیزنز (NRC) اور قومی آبادی رجسٹر (NPR) کے ساتھ دیکھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکز نے جان بوجھ کر لوک سبھا انتخابات سے قبل شہریت ترمیمی قانون نافذ کر رہی ہے جو تفرقہ انگیز ہے اور ناتھورام گوڈسے کی سوچ پر مبنی ہے۔
انہوں نے X پلیٹ فارم پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا "آپ کرونولوجی سمجھیئے، پہلے الیکشن سیزن آئے گا پھر سی اے اے رولز آئیں
گے۔
انہوں نے مزید کہا سی اے اے پر ہمارے اعتراضات جوں کے توں ہیں۔ سی اے اے تفرقہ انگیز ہے اور گوڈسے کی سوچ پر مبنی ہے جو مسلمانوں کو دوسرے درجے کے شہریوں میں شامل کرنا چاہتی ہے۔ کسی بھی ایسے شخص کو پناہ دیں جس پر ظلم ہو لیکن شہریت مذہب یا قومیت کی بنیاد پر نہیں ہونی چاہیے۔ حکومت کو بتانا چاہیے کہ اس نے ان قوانین کو پانچ سال تک کیوں زیر التوا رکھا اور اب کیوں نافذ کر رہی ہے۔ NPR-NRC کے ساتھ ساتھ، CAA کا مقصد صرف مسلمانوں کو نشانہ بنانا ہے، اس کا کوئی اور مقصد نہیں ہے۔ اس کی مخالفت کے لیے سڑکوں پر نکلنے والے ہندوستانیوں کے پاس اس کی دوبارہ مخالفت کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوگا۔