: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
تلنگانہ حکومت نے رمضان 2025 کے دوران حیدرآباد میں دکانوں، بازاروں اور کھانے پینے کی ہوٹلوں کے لیے اضافی اوقات کی منظوری دی ہے تاکہ رات کے وقت میں لوگوں کو سہولت ہو اور عید کی خوشیوں کا مکمل طور پر لطف اٹھایا جا سکے۔ تلنگانہ کے بی سی ویلفیئر وزیر اور حیدرآباد شہر کے انچارج پونم پربھاکر کی زیرصدارت 19 فروری کو سیکرٹریٹ میں ایک اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں رمضان کے دوران
سہولتوں اور انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔ اس اجلاس میں اے آئی ایم آئی ایم کے ارکانِ اسمبلی، جی ایچ ایم سی کے افسران، حیدرآباد میٹروپولیٹن واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ ، وقف بورڈ اور تلنگانہ پولیس کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ دکانوں اور بازاروں کو روایتی اوقات سے تجاوز کر کے رمضان کے خریداروں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے دیر رات تک کھلا رکھنے کی اجازت دی گئی ہے، خاص طور پر پرانے شہر کے علاقوں میں۔