ذرائع:
حیدرآباد: انتخابی مہم کے آخری دن اپنے عروج پر پہنچنے کے ساتھ، حضور آباد سے بی آر ایس امیدوار، پاڈی کوشک ریڈی نے کہا کہ اگر وہ تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں ہار گئے تو وہ خود کشی کرلیں گے۔
انتخابی مہم ختم ہونے کے صرف چند گھنٹے قبل بی آر ایس امیدوار نے یہ ڈرامائی بیانات دیے جب وہ
حلقے کے لوگوں سے انہیں ووٹ دینے کی اپیل کر رہے تھے۔
سوشل میڈیا پر ان کی تقریر کا ایک ویڈیو منظر عام پر آیا جس میں کوشک ریڈی یہ کہتے ہوئے سنائی دے رہے ہیں "ووٹرز کو یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ 3 دسمبر کے بعد میری یاترا وجیہ یاترا ہوگی یا سویاترا۔"
بعد ازاں وہ 28 نومبر بروز منگل اپنی ریلی میں بی آر ایس کے ورکنگ صدر کے ٹی راما راؤ کے ساتھ شامل ہوئے۔