the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
بھونیشور، 4 دسمبر (یو این آئی) سمندری طوفان 'جواد' مغربی وسطی خلیج بنگال میں شمال کی طرف بڑھ گیا ہے اور بتدریج کمزور ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان جواد تقریباً شمال کی طرف بڑھے گا اور یہ اڈیشہ کے ساحل کے ساتھ شمال-شمال مشرق کی طرف گہرا دباؤ بنائے گا اور 5 دسمبر کو دوپہر تک پوری کے ساحل سے ٹکرائے گا۔ اس کے بعد اس کے مزید کمزور ہونے اور اڈیشہ کے ساحل کے ساتھ مغربی بنگال کے ساحل کی طرف شمال-شمال مشرق کی طرف بڑھنے کا امکان ہے۔
جواد کی وجہ سے ساحلی اڈیشہ کے اضلاع میں زیادہ تر مقامات پر اور اڈیشہ کے اندرونی اضلاع میں کئی مقامات پر ہلکی بارش یا گرج چمک کے ساتھ بارش



کا امکان ہے۔
رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ اوڈیشہ کے کئی حصوں میں کل شام سے مسلسل بارش ہو رہی ہے اور بعض مقامات پر معمولات زندگی ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں۔
محکمہ موسمیات نے گنجم، پوری اور جگت سنگھور اضلاع میں ریڈ الرٹ جاری کیا ہے، کندھمال، کیوجھار، رائے گڑھ اور میوربھنج اضلاع میں پیلا اور میوربھنج، بالاسور، بھدرک، کیندرپاڑا، جگت سنگھ پور، جاج پور، کٹک اور پوری میں اورنج الرٹ جاری کیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ آندھی کے ساتھ ہوا کی رفتار 70-80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار پہونچ سکتی ہیں، جو مغربی اور سطی خلیج بنگال میں تیز ہے، اس کے بعد اس کی رفتار میں بتدریج کمی آئے گی، آج آدھی رات تک شمال مغرب اور اس سے ملحقہ علاقوں تک پہنچ جائے گی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.