نئی دہلی،18 جون (یو این آئی) دہلی کے نائب وزیراعلی منیش سسوڈیا کوجوآئی اے ایس افسروں کی ’’ہڑتال‘‘ اور راشن گھر گھر پہنچانےکی منظوری کے معاملات پر غیر معینہ بھوک ہڑتال پر ہیں، آج اسپتال میں بھرتی کردیا گیا کیونکہ بھوک ہڑتال کی وجہ سے ان کی صحت بگڑنے لگی
تھی۔
دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے ٹوئیٹ کے ذریعہ مسٹر سسوڈیا کے اسپتال میں داخل کرائے جانے کی خبر دی۔
مسٹر سسوڈیا کی بھوک ہڑتال کا آج چھٹا دن ہے۔ انہیں دوپہر کے وقت ایل ایل جے پی اسپتال لے جایا گیا۔
یو این آئی۔ سلام۔ شا پ۔ 1549