جنیوا، 31 جنوری (رائٹر) اقوام متحدہ نے شام میں حال ہی میں کئے گئے فضائی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شامی حکومت باغیوں کے قبضے والے علاقوں کے اسپتالوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔
شام کے لئے اقوام متحدہ کے
علاقائی کوآرڈینیٹر پنوس مامٹزجس نے کل کہا’’ شمال مغربی شام کے اسپتالوں اور دیگر طبی سروسز كے مراکز کو نشانہ بنا کر حال میں کئے جا رہے حملوں کو لے کر میں نے شام کی حکومت کو آگاہ کیا ہے۔
اس سے لاکھوں لوگ اپنی صحت کے بنیادی حقوق سے محروم ہو رہے ہیں‘‘۔