ذرائع:
نئی دہلی:مرکزی حکومت نے اتوار کو پاکستان کے حامی علیحدگی پسند گروپ تحریک حریت (ٹی ای ایچ) جموں و کشمیر کو مرکز کے زیر انتظام علاقے میں دہشت گردی کو فروغ دینے اور ہندوستان مخالف پروپیگنڈہ پھیلانے کے لئے ایک کالعدم تنظیم قرار دیا ہے۔ اس سلسلے میں ایک اعلان کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ یہ تنظیم دہشت گردانہ سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے اور جموں و کشمیر میں علیحدگی پسندی کو فروغ دینے کے لئے ہندوستان مخالف پروپیگنڈہ پھیلا رہی ہے۔
امیت شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'X' پر تحریرکیاکہ "تحریک حریت،
جموں و کشمیر (ٹی ای ایچ) کو غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ کے تحت ایک 'غیر قانونی تنظیم' قرار دیا گیا ہے۔ یہ تنظیم جموں و کشمیر کو ہندوستان سے الگ کرنے اور اسلامی حکومت قائم کرنے کی ممنوعہ سرگرمیوں میں ملوث ہے۔
اس پاکستان نواز گروپ کی قیادت پہلے علیحدگی پسند رہنما سید علی شاہ گیلانی مرحوم کے ہاتھ میں تھی۔ اس کے بعد اس کی قیادت مسرت عالم بھٹ کے پاس آئی۔ بھٹ کو بھارت مخالف اور پاکستان نواز ایجنڈا چلانے کے لیے جانا جاتا ہے۔
بھٹ اس وقت جیل میں ہیں اور ان کی پارٹی 'مسلم لیگ آف جموں و کشمیر' کو 27 دسمبر کو کالعدم تنظیم قرار دیا گیا تھا۔