ذرائع:
حیدرآباد: تلنگانہ حکومت نے گنیش چترتھی کے لیے تعطیل کا اعلان کیا ہے، یہ تہوار ریاست اور ملک کے دیگر حصوں میں بڑے پیمانے پر منایا جاتا ہے۔
کل، جی ایچ ایم سی کی میئر گدوال وجے لکشمی نے بتایا کہ گنیش نوراتری تہوار کی شاندار تقریبات کے لیے وسیع انتظامات کیے جا رہے ہیں۔
میئر نے چہارشنبہ کے روز جی ایچ ایم سی ہیڈ آفس میں گنیش تہوار اور وسرجن پروگرام کے ہموار انعقاد کے لیے ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ میں جی ایچ ایم سی کی ڈپٹی
میئر سریلاتھا شوبھن ریڈی، کمشنر رونالڈ روز، رنگاریڈی اور میڈچل ضلع کلکٹرس، پولیس، ایچ ایم ڈی اے، آر اینڈ بی، میٹرو، واٹر بورڈ، صحت اور فائر سمیت مختلف محکموں کے افسران اور بھاگیہ نگر گنیش فیسٹیول کے نمائندوں نے شرکت کی۔
تلنگانہ اسٹیٹ پورٹل کیلنڈر برائے 2023 کے مطابق، ریاست میں گنیش چترتھی کی چھٹی 18 ستمبر بروز پیر کو منائی جائے گی۔ یہ دن ’عام تعطیلات‘ کے تحت درج ہے۔
تہوار کا اختتام گنیش وسرجن کے ساتھ ہوتا ہے، جو دسویں دن ادا کیا جاتا ہے۔ اس سال گنیش وسرجن 28 ستمبر کو ہوگا۔