نئی دہلی، 4 مارچ (یو این آئی) کورونا وائرس کے انفیکشن کے بڑھتے معاملوں کے پیش نظر اس بار راشٹرپتی بھون میں بھی احتیاط کے طور پر روایتی ہولی ملن تقریب منعقد نہیں ہوسکے گی۔ صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے بدھ کے روز ایک
ٹوئٹ میں یہ جانکاری دی۔
انہوں نے کہا کہ ’’چوکسی اور حفاظتی تدابیر کے ساتھ ہم کورونا وائرس کے انفیکشن کے بڑھتے قہر سے بچنے میں مدد کرسکتے ہیں۔ احتیاط کے طور پر راشٹرپتی بھون اس بار روایتی ہولی ملن تقریب نہیں منائے گا۔”