ذرائع:
ہماچل پردیش:ویربھدر سنگھ کے بیٹے اور ہماچل حکومت میں ریاستی وزیر وکرمادتیہ سنگھ نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ وکرمادتیہ سنگھ نے کہاکہ ہم نے ہمیشہ پارٹی کی حمایت کی ہے. میں آج صرف اتنا کہنا چاہوں گا کہ فی الحال میرے لئے اس حکومت میں رہنا درست نہیں ہے۔ میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میں کابینہ سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔ وکرمادتیہ سنگھ ہماچل پردیش کے سابق چیف منسٹر ویربھدر سنگھ کے بیٹے ہیں اور شملہ (دیہی حلقے) سے ایم ایل اے ہیں۔کانگریس کی پالیسیوں پر حملہ کرتے ہوئے ہماچل پردیش حکومت کے وزیر وکرمادتیہ سنگھ نے کہا کہ کہیں نہ کہیں ایم ایل اے کے ساتھ لاپرواہی ہوئی ہے، ایم ایل اے کی آواز کو دبانے کی کوشش کی گئی ہے جس کی وجہ سے آج ہم اس دہانے پر کھڑے ہیں۔ پارٹی قیادت کے سامنے اٹھایا گیا لیکن اس پر اس طرح غور نہیں کیا گیا جس طرح ہونا چاہئے تھا۔
وکرمادتیہ سنگھ نے کہا کہ مجھے افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ بطور وزیر مجھے نیچا دکھانے کا کام کیا گیا ہے، محکمہ میں جس طرح کے پیغامات بھیجے
جاتے ہیں، ہمیں کمزور کرنے کی کوشش کی گئی ہے، میں کسی دباؤ میں نہیں آؤں گا۔
واضح رہے کہ ہماچل پردیش میں راجیہ سبھا انتخابات میں کانگریس کے چھ ایم ایل اے نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار کے حق میں ووٹ دیا۔ چند گھنٹوں بعد پارٹی کی اعلیٰ قیادت غیر مطمئن ایم ایل اے کو منانے کے لئے سرگرم ہوگئی۔ کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے سینئر لیڈر بھوپیندر سنگھ ہڈا اور ڈی کے شیوکمار کو چھ ایم ایل اے سے بات کرنے کے لئے مقرر کیا ہے۔اندازہ لگایاجارہا ہے کہ یہ چھ ایم ایل اے ہماچل پردیش کے چیف منسٹر سکھویندر سنگھ سکھو کے کام کرنے کے انداز سے 'مایوس' ہیں اور انہیں ہٹانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
وکرمادتیہ سنگھ نے کہا کہ مجھے افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ بطور وزیر مجھے نیچا دکھانے کا کام کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ہماچل پردیش میں راجیہ سبھا انتخابات میں کانگریس کے چھ ایم ایل اے نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار کے حق میں ووٹ دیا۔ چند گھنٹوں بعد پارٹی کی اعلیٰ قیادت غیر مطمئن ایم ایل اے کو منانے کے لئے سرگرم ہوگئی۔