شملہ/27ڈسمبر(ایجنسی) ہماچل پردیش اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی زبردست کامیابی کے بعد منڈی ضلع کی سراج سیٹ سے منتخب پارٹی کے ممبر اسمبلی جے رام ٹھاکر نے ریاست کے 13 ویں وزیر اعلی کے طور پر آج یہاں حلف لیا۔
مسٹر ٹھاکر کے ساتھ دس کابینہ وزراء نے بھی حلف
لیا۔
حلف برداری کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی، بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ، متعدد مرکزی وزیر، بی جے پی حکومت والی ریاستوں کے 13 وزر ائےاعلی، ریاست کے پارٹی ممبران پارلیمنٹ، نو منتخب ممبران اسمبلی اور سینئر لیڈروں سمیت وزیر اعلی کی اہلیہ ڈاکٹر سادھنا ٹھاکر اور خاندان کے رکن موجود تھے۔