the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
نئی دہلی، 15 مارچ (یو این آئی) اسد الدین اویسی، محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ نے منگل کو کرناٹک ہائی کورٹ کے اس فیصلے کی مذمت کی جس میں حجاب کو اسلام کا غیر ضروری جز قرار دیتے ہوئے تعلیمی اداروں میں ممنوع کر دیا گیا پیپلس ڈیموکریٹک پارٹی(پی ڈی پی) کی صدر اور سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا،’یہ فیصلہ بے حد مایوس کن ہے۔ ہم ایک طرف خواتین کو بہ اختیار بنانے کی بات کر تے ہیں اور دوسری طرف ہم ان سے چننے (انتخاب کرنے) کا حق چھین رہے ہیں۔ یہ محض مذہب کے بارے میں نہیں ہے، بلکہ چننے کی آزادی سے متعلق ہے‘۔
آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے قومی صدر اور لوک سبھا رکن اسد الدین اویسی نے کہا کہ



انھیں امید ہے کہ عرضی گذار ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کور ٹ سے رجوع کریں گے۔ انہوں نے فیصلے کو بد نیتی پر مبنی قرار دیتے ہوئے اپنے فکر و نظر کے کئی وجوہات بتلائیں‘۔
انہوں نے کہا کہ فیصلے نے ’مذہب، ثقافت اور اظہار خیال کی آزادی کے بنیادی حقوق‘ کو ختم کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا،’ایک مذہبی مسلمان کا حجاب‘ ایک طرح کی عبادت ہے۔ لازمی مذہبی معاملہ امتحان کو کسوٹی پر رکھنے کا وقت آ گیا ہے۔ ایک مذہبی شخص کے لیے سب کچھ ضروری ہے اور لا مذہبیت (دہریت) کے لیے کچھ لازم نہیں ہے۔ ایک مذہبی ہندو برہمن کے لیے ’جینیو‘ لازمی ہے مگر ایک غیر برہمن کے لیے لازم نہیں ہے۔ یہ مضحکہ خیز ہے کہ جج لازمییت کا تعین کر سکتے ہیں‘۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.