نئی دہلی، 24 مارچ (یو این آئی) سپریم کورٹ نے 'حجاب' کے معاملے میں کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرنے والی عرضیوں کی سماعت کے لیے جمعرات کو کوئی مقررہ تاریخ طے کرنے سے انکار کر دیا۔
چیف جسٹس این۔ وی رمنا کی سربراہی والی بنچ نے سینئر وکیل دیودت کامت کے ذریعہ جلد سماعت کے لئے کسی مقررہ تاریخ پردرج کرنے کی التجا کو مستردکردیا۔
مسٹر کامت نے کرناٹک میں 28 مارچ سے ہونے والے امتحانات (بشمول درخواست گزار) کا حوالہ
دیتے ہوئے ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرنے والی کچھ طالبات کی درخواست کی سماعت کے لیے فہرست بنانے کی درخواست کی تھی۔
مسٹر کامت کی جانب سے 'خصوصی ذکر' کے دوران امتحان کی تاریخ کا حوالہ دیتے ہوئے معاملے کو سماعت کے لئے درج کرنے کی درخواست پر چیف جسٹس نے کہا، "اس کا امتحان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ ایک حساس معاملہ ہے۔"
چیف جسٹس نے 16 مارچ کو فوری سماعت کی درخواست کے پیش نظر ہولی کے بعد اس معاملے پر غور کرنے کا اشارہ دیا تھا۔