the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی

حیدرآباد ۔ /٣١ مارچ :- ہنومان جینتی وجئے یاترا کے پیش نظر دونوں شہروں میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور پرانے شہر میں پولیس نے آج فلیگ مارچ کیا ۔ کمشنر پولیس حیدرآباد مسٹر انجنی کمار کی زیرقیادت آج عہدیداروں کا ایک اجلاس منعقد کیا گیا جس میں ہنومان جینتی بائیک ریالی اور مرکزی جلوس کے دوران کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعہ کی روک تھام کیلئے ایک خصوصی حکمت عملی تیار کی ہے ۔ 

14 ہزار پولیس عملہ کو اس موقعہ پر متعین کیا جارہا ہے اور شہر کے حساس علاقوں میں انٹلیجنس اور اسپیشل برانچ نے اپنی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے ۔ ڈی سی پی ساؤتھ زون



وی ستیہ نارائنا کی نگرانی میں آج پرانے شہر میں ریاپڈ ایکشن فورس کا زبردست فلیگ مارچ کیا گیا اور ان علاقوں میں پولیس نے گشت کیا جہاں پر حالیہ دنوں متنازعہ اراضی پر مندر تعمیر کرنے کی کوشش کی گئی تھی ۔ کئی احتجاجی اقدامات بھی کئے جارہے ہیں جس میں پولیس نے مساجد ، درگاہوں اور چھلوں کو شامیانوں سے ڈھانک دیا ہے اور ہر علاقہ میں مسلح پولیس پکیٹس کو تعینات کیا گیا ہے۔ کل دوپہر گولی گوڑہ رام مندر سے آغاز ہونے والے ہنومان جینتی وجئے یاترا کو پرامن بنانے کیلئے پولیس ہر ممکن اقدامات کررہی ہے۔ جلوس کے تمام راستوں پر سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعہ کڑی نظر رکھی جارہی ہے اور کمانڈ کنٹرول سے سٹی پولیس کے اعلیٰ عہدیدار حالات کا جائزہ لیں گے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.