the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ذرائع:

امراوتی:ہائی کورٹ نےآندھراپردیش وقف بورڈ کے انتظامی امور کی نگرانی کے لئے ایک ایڈہاک کمیٹی تشکیل دی ہے۔ اقلیتی بہبود کے سکریٹری محمد امتیاز، ریٹائرڈ آئی اے ایس افسر پی اوشا کماری اور آئی پی ایس آفیسر عارف حفیظ کو کمیٹی میں شامل کیا گیاہے۔عدالت نے واضح کیا ہے کہ وقف بورڈ کی روزمرہ کی سرگرمیوں کو انجام دینے اور اثاثہ جات کے غلط استعمال کو روکنے کے سوائے کوئی پالیسی فیصلہ نہیں لے سکتے۔عدالت نے یہ بھی فیصلہ دیا کہ جائیدادوں کی لیز کو 11 ماہ سے زیادہ نہیں بڑھایا جا سکتا۔ اس سلسلے میں ہائی کورٹ کے جج جسٹس این جے سوریا نے حال ہی میں ایک فیصلہ دیا ہے۔ سید صفی احمد قادری اور میر حسین نے ہائی کورٹ سے رجوع ہوکر پرنسپل سکریٹری اقلیتی بہبود محکمہ کو اے پی وقف بورڈ کے انتظامی امور کا انتظام قادر باشا، سید صفی احمد قادری، میر حسین



اور حافظ خان کو سونپنے کی عدالت سے درخواست کی ہے۔عرضی گزاروں کی جانب سے بات کرتے ہوئے سینئر ایڈوکیٹ ویدولا وینکٹ رمنا نے کہاکہ ہائی کورٹ کی جانب سے وقف بورڈ کے چیئرمین کے انتخاب پر روک لگانے کے عبوری احکامات بورڈ کی سرگرمیوں کو متاثر کررہے ہیں۔ حکام کو ہدایت دیں کہ وہ درخواست گزاروں کو بورڈ کے ممبر مقرر کریں اور ان میں سے ایک کو بورڈ کا چیئرمین مقرر کریں۔ ریاستی حکومت کی جانب سے بات کرتے ہوئے ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل پوناولو سدھاکر ریڈی نے کہا کہ ریاستی حکومت چاہتی ہے کہ بورڈ اپنی سرگرمیاں بغیر کسی رکاوٹ کے انجام دے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں درخواست گزار کی درخواست پر غور کرنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ ایک اور سینئر وکیل وی ایس آر انجینیلو نے عدالت کو واضح کیا کہ انہوں نے ایک عرضی دائر کی ہے جس میں وقف بورڈ کے رکن کے طور پر قادر باشاہ کی تقرری کو چیلنج کیا گیا ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.