سری نگر، 11 ستمبر :- جموں و کشمیر کے کلگام ضلع میں سلامتی دستوں اور انتہا پسندوں کے درمیان آج صبح تصادم میں حزب المجاہدین (ایچ ایم) کے دو انتہا پسند مارے گئے۔
وزارت دفاع کے ترجمان کرنل راجیش کالیا نے یو این آئی کو بتایا کہ کلگام کے خودوانی میں انتہا پسندوں کی موجودگی کی
خفیہ اطلاع کی بنیاد پر سینٹرل ریزرو پولیس دستہ ، فوج اور جموں و کشمیر پولیس کی خصوصی مہم نے علاقے کی تلاش مہم شروع کی۔
سلامتی دستوں نے پورے علاقے کا محاصرہ کرکے جیسے ہی تلاشی مہم شروع کی وہاں پہلے سے چھپے ہوئے انتہا پسندوں نے خود کار ہتھیاروں سے فائرنگ شروع کردی۔