the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
سری نگر،7 فروری (ایجنسی) محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر میں بدھ کی صبح سے بھاری برف باری جاری ہے جس کے باعث معمولات زندگی درہم برہم ہوکر رہ گئے ہیں۔ جاری بھاری برف باری کی وجہ سے جہاں وادی کا ملک وبیرون دنیا کے ساتھ زمینی وفضائی رابطہ منقطع ہوگیا ہے وہیں وادی کے دور افتادہ دیہات کا بھی ضلع صدر مقامات سے رابطہ منقطع ہے۔

وادی کو بیرون دنیا کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر۔جموں قومی شاہراہ تازہ برف باری اور کئی مقامات پر چٹانیں کھسک آنے کی وجہ سے بدھ سے لگاتار بند ہے اور سری نگر کے بین الاقوامی ائیر پورٹ پر بھی بدھ سے پروازیں لگاتار منسوخ ہیں۔ ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ جمعرا ت کو بھی ہوائی ٹرانسپورٹ بند رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ روشنی میں بہتری آتے ہی فیصلہ



پر نظر ثانی کی جائے گی۔


وادی میں تازہ بھاری برف باری کے باعث معمولات زندگی درہم برہم ہوکر رہ گئے ہیں۔ شہر ودیہات میں سڑکوں پر بھاری مقدار میں برف جمع ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی نقل وحمل منجمد ہے جس کے باعث لوگ گھروں میں ہی محصور ہوگئے ہیں۔
بجلی کے کھمبے اور ترسیلی لائینیں گرنے آنے کی وجہ سے اہلیان وادی گھپ اندھیرے میں ہیں۔ چیف انجینئر کشمیر قاضی حشمت نے کہا کہ سری نگر میں بجلی سپلائی نارمل ہے تاہم بانڈی پورہ، گاندربل اوردیگر علاقوں میں مشکلات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بجلی سپلائی کو بحال کرنے کے لئے برستی برف میں بھی محکمہ کا عملہ بر سر جدوجہد ہے۔ تاہم قاضی حشمت کے دعوے کے برخلاف سری نگر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی سپلائی منقطع ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.