نئی دہلی/6ڈسمبر(ایجنسی) ہندوستان میں ہندوؤں کے ہاتھوں بابری مسجد کے انہدام کی چھبیسویں برسی کے موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ ممکنہ جھڑپوں کے پیش نظر پولیس کے تقریبا دو ہزار اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ انتہاپسند ہندوؤں نے سن انیس بانوے میں
ایودھیا کی اس مسجد پر حملہ کرتے ہوئے اس کو منہدم کر دیا تھا۔ اس کے بعد شروع ہونے والے فسادات میں ہزاروں افراد مارے گئے تھے، جن میں زیادہ تر تعداد مسلمانوں کی تھی۔ ہندو اس مسجد کی جگہ ایک مندر تعمیر کرنا چاہتے ہیں، جبکہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بھی ماضی میں اس منصوبے کی حمایت کر چکے ہیں۔ یہ مقدمہ ابھی تک عدالت میں بھی زیر سماعت ہے۔