ذرائع:
ملک کی دیگر ریاستوں کے ساتھ ساتھ تلگو ریاستوں میں بھی موسلادھار بارش ہو رہی ہے۔ خلیج بنگال میں سطحی گرت بن گئی ہے۔ اس کے نتیجہ میں اے پی اور تلنگانہ میں شدید بارش کا امکان ہے اور لوگوں کو ہوشیار رہنا چاہئے۔ اس نے کہا کہ آندھرا پردیش
میں دو دن اور تلنگانہ میں تین دن تک درمیانی سے بھاری بارش کا امکان ہے۔ جمعہ اور ہفتہ کو تلنگانہ کے بعض اضلاع میں موسلادھار سے بہت بھاری بارش کا امکان ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ حیدرآباد میں مزید تین دن تک تیز بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے حیدرآباد شہر میں موسلا دھار بارش کے پیش نظر یلو الرٹ جاری کیا ہے۔