ممبئی، 2 جولائی (ایجنسی) ملک کی تجارتی راجدھانی ممبئی کے مضافاتی شہر میں منگل کے روز تیز بارش کے سبب ایک احاطہ کی دیوار ڈہہ گئی جس کے نیچے دب کر کم از کم 15 لوگوں کی موت ہوگئی اور20 دیگرزخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو پرائیویٹ اور سرکاری اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے ممبئی، تھانے اور پال گھر میں مسلسل تیز بارش کی وارننگ جاری کی ہے۔
ممبئی میں زبردست بارش
کے خدشے کے پیش نظر لوگوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ہنگامی حالات میں ہی گھر سے باہر نکلیں۔ وزیراعلی دیویندر فرنویس نے ملاڈ میں دیوار گرنے کے واقعہ میں مرنے والوں کے اہل خانہ کے تئیں گہرہ رنج ظاہر کیا ہے۔ مسٹر فرنویس نے ہلاک شدگان کے ہر کنبے کو پانچ پانچ لاکھ روپے کی مالی مدد دینے کا اعلان کیا ہے۔
وہ زخمیوں کی عیادت کے لئے شتابدی اسپتال گئے۔ اس دوران وزیر یوگیش ساگر بھی ان کے ساتھ تھے۔