ترووننتپورم،14اگست(ایجنسی)کیرالہ میں شدید بارش ،سیلاب اور تودے گرنے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھکر 95ہوگئی ہے اور 59افراد ابھی بھی لاپتہ ہیں۔
سرکاری زرائع نے بدھ کو بتایا کہ مختلف اضلاع میں 58,107کنبوں کے تقریباً 1،89،567لوگوں کو 1،118راحت کیمپوں میں پناہ دی گئی ہے۔ان میں سے بہت سے لوگ اپنے علاقوں میں سیلاب کی آبی سطح میں
کمی آنے کے بعد اپنے گھر لوٹ گئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ الپوجھا ضع میں چار،کوٹایم اور کاسر گوڈ اضلاع میں دو دو ،ایڈوکی میں پانچ،تریشور میں آٹھ،ملپورم میں 35،کوہزیکوڈ میں 17،وائناڈ میں 12،پلکڑ میں ایک اور کنور ضلع میں نو لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
اس کے علاوہ ملپورم سے 51اور وائناڈ سے سات اور کوٹائم سےا یک شخص ابھی تک لاپتہ ہے۔