حیدرآباد19اکتوبر(یواین آئی)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 48گھنٹوں کے دوران تلنگانہ کے بعض مقامات پر شدید سے شدید ترین بارش کا امکان ہے۔
اپنے بلیٹن میں اس نے کہا کہ آئندہ تین دنوں کے
دوران شمالی ساحلی اے پی،یانم میں بعض مقامات پر شدید بارش کا امکان ہے جبکہ آئندہ 48گھنٹوں کے دوران جنوبی ساحلی اے پی،شمالی ساحلی اے پی میں بارش ہوگی۔
21,22,23اکتوبر کو تلنگانہ میں بارش کا امکان ہے۔