حیدرآباد/3مئی(اعتماد(ایجنسی) شہر حیدرآباد میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ ہوئی تقریبا ایک گھنٹہ کی بارش سے عام زندگی درہم برہم ہوگئی، کئی مقامات پر درخت اکھڑگئے، ہورڈنگس اور دوکانت کے بورڈس نکل گئے، 15تا 20 منٹ مسلسل ژالہ باری بھی ہوئی، راجندرنگر میں دیوار گرنے سے ایک شخص کی موت ہوگئی، بلدی حکام کے مطابق سری درگا وائن شاپ کے پاس دیوار گرنے سے حادثہ پیش آیا اورایک شخض برسرموقع ہلا ک ہوگیا،
start;">بارش کے سبب لوگوں کو گرمی سے راحت ملی اوردرجہ حرارت میں اچانک کمی گرواٹ بھی ہوئی، درجہ حرارت 42 تا 45 ڈگری ریکارڈ کیا جارہا تھا،
تیز ہواؤں کی وجہ سے مکہ مسجد کا عارضی شیڈ گرگیا، عارضی شیڈ اڑ کر پنچ محلہ مہاجرین کیمپ اوردیگر علاقوں میں جاگرا، شیڈ کا ایک حصہ مسجد سے لٹک گیا، اور خیرت آباد میں ایک بلڈنگ پر نصب ٹیلی فون کا ٹاور بھی گرگیا-