لاس اینجلس/17نومبر(ایجنسی) شمالی کیلی فورنیا کے جنگلات میں تباہ کن آگ کی وجہ سے آس پاس کے علاقوں سے لاپتہ ہونے والے لوگوں کی تعداد ہفتہ کو 1000 کے پار پہنچ گئی، اہکاروں کا کہنا ہے کہ بچاؤ عملے نے 8 اور لوگوں کے لاشیں برآمد کیے ہیں.
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق 8 نومبر کو امریکی ریاست کیلی فورنیا میں لگنے والی آگ پر قابو نہیں پایا
جاسکا، کئی ہزار ایکڑ پر موجود درخت جل کر راکھ ہوگئے، آتشزدگی سے ہلاکتوں کی تعداد تیسرے دن 63 سے بڑھ کر 71 ہوگئی ہے جب کہ 1 ہزار سے زائد افراد تاحال لاپتا ہیں۔
آگ سے 7 ہزار 2 سو سے زائد تعمیرات خاکستر ہوگئیں جن میں شوبز ستاروں کے عالیشان گھر بھی شامل ہیں جب کہ 15 ہزار 5 سو سے زائد مزید تعمیرات کو خطرہ لاحق ہے۔ ایک لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوگئے۔ کیلی فورنیا جنگلات کی آگ نے لاس اینجلس کے گرفتھ پارک میں 1933 کو لگنے والی آگ کا ریکارڈ توڑ دیا۔