نئی دہلی ، 20 اکتوبر (یو این آئی ) دہلی ہائی کورٹ نے ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے رکن پارلیمنٹ مہوا موئنترا کی طرف سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن پارلیمنٹ نشی کانت دوبے اور وکیل جئے امنت دیبا درکی کے خلاف دائر ہتک عزت کی عرضی پر سماعت جمعہ کے روز 31 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔
جسٹس کچن دتہ نے مہوا مونترا کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر وکیل گوپال شکر نارائن
کے اس مقدمہ سے خود کو الگ کر لینے کے بعد سماعت ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا۔
مسٹر شنکر نارائن نے اس کیس سے خود کو اس وقت الگ کر لیا کیونکہ مسٹر دیہادرئی نے عدالت کے سامنے یہ دعوی کیا تھا کہ انہوں ( شنکر ارائکن ) نے فون کر کے کہا تھا کہ اگر ٹی ایم سی کے رکن پارلیمنٹ کے خلاف مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی طرف سے دائر شکایت واپس لے لی گئی تو وہ انہیں ہنری ( پالتو کتا) واپس کر دیں گی۔