the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی ،18دسمبر(یواین آئی)دہلی کی پٹیالہ ہاؤس عدالت نے نربھیا معاملہ کے قصورواروں کے ڈیتھ وارنٹ پر سماعت 7جنوری تک ملتوی کردی ہے ۔
عدالت نے تہاڑ جیل انتظامیہ سے چاروں قصورواروں کونوٹس جاری کرنے کو کہاہے کہ تاکہ وہ سبھی قانونی متبادل کا استعمال کرسکیں ۔اسے دیکھتے ہوئے اب انکی پھانسی کی سزا 7جنوری تک ملتوی ہوگئی ہے ۔دراصل نربھیا کے والدین نے عدالت سے قصورواروں کو جلد سے جلد پھانسی کی سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے ڈیتھ وارنٹ جاری کرنے کی درخواست کی تھی ۔تہاڑ جیل انتظامیہ اب قصورواروں



کونوٹس جاری کرکے پوچھے گی کہ کیا وہ نئے سرے سے رحم کی عرضی دائر کرنا چاہتے ہیں ۔
اڈیشنل سیشن جج ستیش کمار اروڑہ کی عدالت نے بدھ کو اس معاملہ کی سماعت ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعہ کی تھی ۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے راجدھانی کے نربھیا اجتماعی عصمت دری معاملہ کے قصوروار اکشے سنگھ کی نظر ثانی کی عرضی آج خارج کردی اور اسکی پھانسی کی سزا برقراررکھی ۔
سپریم کورٹ کی جسٹس آر بھانومتی ،جسٹس اشوک بھوشن اور جسٹس اے ایس بوپنا کی بنچ نے اکشے کی نظرثانی کی عرضی یہ کہتے ہوئے خارج کردی کہ عرضی میں کوئی دم نہیں ہے ۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.