the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
نئی دہلی، 6 جنوری (یو این آئی) سپریم کورٹ پنجاب میں وزیر اعظم نریندر مودی کی سیکورٹی میں چوک پر سوال اٹھانے والی عرضی پر جلد سماعت کے لئے جمعرات کو متفق ہوگیا ہے چیف جسٹس این وی رمنا کی بنچ کے سامنے سینئر وکیل منیندر سنگھ نے ’خصوصی تذکرہ‘ کے تحت سماعت کی درخواست کی مسٹر سنگھ نے بدھ کو پنجاب کے بھٹنڈہ میں وزیر اعظم مودی کے سڑک کے ذریعے سفر کے دوران سکیورٹی چوک سے متعلق معاملے کو بہت ضروری بتاتے ہوئے اس سے متعلق عرضی پر جلد سماعت کرنے پر زور دیا ۔ اس کے بعد، بنچ نے



اس معاملے کو جمعہ کو سماعت کے لیے درج کرلیا۔
بنچ نے ’لایرس وائس‘ کی جانب سے دائر پٹیشن کی کاپی پنجاب حکومت کے وکیل کو دینے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس معاملے کی کل سماعت کرے گی۔
درخواست میں مستقبل میں وزیر اعظم کی سیکورٹی چوک سے بچنے کے لئے پورے واقعہ کی ’’موثر اور پیشہ ورانہ‘‘ تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ درخواست میں عدالت عظمیٰ سے استدعا کی گئی ہے کہ وہ بھٹنڈہ کے ضلع جج کو سیکورٹی کی خلاف ورزی سے متعلق تمام ریکارڈ اپنے قبضے میں لینے کی ہدایت کرے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.