نئی دہلی 23 فروری (یواین آئی) سپریم کورٹ نے منگل کو کروڑوں روپے کے لولین گھپلہ معاملے کی سماعت چھ اپریل تک کے لئے ملتوی کردی جج ادے امیش للت کی صدارت والی بنچ نے گھپلے کی تحقیقات کررہی اہم ایجنسی سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کی درخواست پر سماعت چھ اپریل تک کے لئے ملتوی کردی سی بی آئی کی جانب سے ایڈیشنل سالیسیٹر جنرل ایس ایس وی راجو نے بنچ سے کہا،’’ مجھے ایک دوسرے معاملے کی سماعت میں شامل ہونا ہے، اس لئے اس کی
سماعت اگلےہفتے تک کے لئے ملتوی کردی جائے۔‘‘ اس کے بعد عدالت نے معاملے کی سماعت چھ اپریل تک کے لئے ملتوی کردی۔
اس معاملے میں کیرالہ کے وزیراعلیٰ پی وجین اور دودیگر ملزمین کو بری کرنے کے ہائی کورٹ کے فیصلے کو سی بی آئی نے چیلنج کیاہے۔ کیرالہ ہائی کورٹ نے ثبوتوں کی عدم موجودگی میں سال 2017 میں وزیراعلیٰ کو کلین چٹ دے دی تھی۔ معاملہ پن بجلی منصوبوں کی جدید کاری کے لئے کناڈا کی کمپنی ایس این سی لولین کے ساتھ ہوئے معاہدے سے جڑاہے۔