مہوبہ، 19 نومبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے اتر پردیش کے مہوبہ میں ارجن ڈیم سے متعلق معاون پروجیکٹ اور دیگر آبپاشی پروجیکٹوں کا افتتاح کرنے کے بعد جمعہ کو یہاں منعقدہ ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے گزشتہ حکومتوں پر طنز کیا اور اس کیلئے گزشتہ سرکاروںکو قصوروار قرار دیا۔
سابقہ سماج وادی پارٹی کی اکھلیش حکومت کا نام لیے بغیر مودی نے کہا کہ پچھلی حکومت نے بندیل کھنڈ کے آبپاشی پروجیکٹوں کو مکمل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں
دکھائی۔ انہوں نے کہا کہ خاندان کے افراد کی حکومتوں نے غریب خاندانوں اور بیٹیوں کو پانی جیسی بنیادی ضرورت سے محروم کر دیا، جبکہ’ کرم یوگیوں‘ کی حکومت نے نل سے گھر تک پانی پہنچایا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ لوٹ مار کرتے نہیں تھکتے اور ہم کام کرتے کرتے نہیں تھکتے ۔
اس موقع پر اتر پردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل، وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ، مرکزی آبی وسائل کے وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت اور مرکزی وزیر مہندر ناتھ پانڈے اور دیگر عوامی نمائندے موجود تھے۔