the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
کانپور:25نومبر(یواین آئی) صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند نے اترپردیش کے صنعی شہر کانپور کو مختلف شعبوں میں شہرت دلانے میں ہرکورٹ بٹلر ٹیکنیکل یونیورسٹی( ایچ بی ٹی یو) کے کردار کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے ادارے کسی بھی شہر کی چو طرفہ ترقی کے ضامن ہوتے ہیں۔
صدر جمہوریہ نے جمعرات کو کانپور میں اپنے دوروزہ دورے کے آخری دن ایچ بی ٹی یو کے قیام کے صد سالہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہیں اس موقع پر اترپردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل بھی موجود تھیں۔
اس سے پہلے صدر جمہوریہ نے مشعل روشن کر کے ادارے کی صدسالہ تقریب کا آغاز کیا۔ اس دوران انہوں نے ایک ڈاک تکٹ، اور 100 روپئے کے یادگاری سکے کا اجراء بھی کیا۔ وہیں گورنر آنندی بین پٹیل نے تاریخ کی ایک کتاب کا افتتاح کرتے ہوئے اس کی



پہلی کاپی صدر جمہوریہ کو ہدیہ کیا۔
صد سالہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے کہا کہ مین چسٹر آف دی ایسٹ' لیدر شہر آف دی ورلڈ اور انڈسٹرئیل ہب کے طور پر کاننپور کو جو شہرت ملی ہے اس کے پیچھے ہرکورٹ بٹلر ٹیکنیکل یونیورسٹی(ایچ بی ٹی یو) کے ذریعہ فراہم کی گئی تکنیک اور افرادی قوت کا اہم کردار ہے۔
صدرجمہوریہ نے کہا کہ اس وقت کی ضرورت ہے کہ بیٹیوں کو تکنیکی تعلیم کے شعبے میں بھی آگے بڑھنے کے لئے ان کی حوصلہ افزائی کی جائے۔ اس سے خاتون بااختیاری کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے توقع کا اظہار کیا کہ کانپور کو کچرا سے پاک کرنے کی کوشش میں ایچ بی ٹی یو سمیت کانپور کے سبھی اعلی تعلیمی ادارے، انڈسٹرئیل ریسرچ کے سبھی ادارے، سبھی طلبہ اور ذمہ دارش ہری مل کو جنگی پیمانے پر کام کریں گے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.