the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
(اعتماد)

حضرت مولانا محمد حُسام الدین ثانی عاقل جعفر پاشاہ امیر ملت اسلامیہ تلنگانہ وآندھرا پردیش نے جمعہ کے موقع سے فلسطینی عوام کی صحت وسلامتی کے لئیے تمام امن پسند لوگوں سے دعاؤں کی اپیل کی ہے اپنے بیان میں مولانا جعفر پاشاہ نے کہا کہ غزہ میں صورتحال بد سے بدتر ہو چکی ہے۔ 

اسرائیلی وحشیانہ وسفاکانہ بمباری نے ہزاروں مربع میل علاقہ کو کھنڈر میں تبدیل کردیا ہے معصوم بچوں اور عورتوں کی چیخوں نے سارے علاقہ میں کہرام مچا دیا ہے اسرائیلی فوجی درندے انسانیت کی دھجیاں اڑا رہے ہیں۔

 دن ہو یا رات گھروں میں اچانک گھس جانا اور معصوم ' مجبور اور نہتے فلسطینیوں کو شہید کردینا معمول ہوگیا ہے، زخمیوں سے اسپتال بھر چکے ہیں ان کی داد رسی کرنے والا کوئی نہیں۔ ایک ہفتہ سے جاری بھیانک بمباری اور جان لیوا اسرائیلی حملوں کے باعث اطلاعات کے مطابق غزہ کی صورتحال اب مزید بھیانک اور بد سے بد تر ہوگئی ہے۔ بجلی کے بار بار بند ہوجانے سے غذائی اشیاء ناکارہ ہوتی جارہی ہیں اسرائیل کی جانب سےخوراک ' پانی اور بجلی کی سربراہی روک دئیے جانے کے باعث لاکھوں عوام جس پریشانی کے عالم میں اپنی زندگیاں گزاررہے ہیں اس کا اندازہ بھی نہیں لگایاجاسکتا۔ 

اندازہ کریں کہ ہمکو یا ہمارے بچوں کو جب پیاس لگتی ہے تو ہم تھوڑی ہی دیر میں بے چین وبیقرار ہوجاتے ہیں اب جبکہ وہاں نہ پانی ہے نہ بجلی اور نہ ہی غذائی اشیاء تو پھر آخرغزہ کے لوگ کس طرِح پریشانی کے عالم میں زندگی گزاررہے ہوں



گے۔ 

غزہ کے نہتے مسلمانوں پر پانی بند کردیا گیا ہے غذائی اشیاء ختم ہوتی جارہی ہیں بجلی نہیں ہے لوگ اپنی چھتوں سے محروم ہو چکے ہیں ہزاروں عمارتوں کو بمباری وگولہ باری سے کھنڈروں میں تبدیل کردیا گیا ہے معصوم بچےعورتیں اوردیگر عوام بمباری کی آوازوں سے ناقابل بیان حدتک خوفزدہ ہیں۔  لوگ اپنے بچاؤ کے لئے دوڑ رہے ہیں۔  

زخموں سے چُور چُور معصوم بچے عورتیں اور مرد آہ وزاری کررہے ہیں روتے روتے ان کا برا حال ہے لیکن ان ظالم اسرائیلیوں کو ذرا برابر بھی رحم نہیں آرہا ہے حدتو یہ کہ زخمیوں کو اسپتالوں کو لے جانے والی ایمبولنس گاڑیوں کو بھی بمباری سے تباہ کر دیا جارہا ہے۔ مولانا جعفر پاشاہ نے مزید کہا کہ بعض مما لک نے ان وحشیانہ اور ہولناک کاروائی کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے کہ مصداق اسرائیل اور اس کے ھمنواؤں کے خلاف سخت سے سخت اور فوری اقدام کی ضرورت ہے۔ 

مولانا نے کہا کہ ہم اس بات پر ایمان اوریقین رکھتے ہیں کہ اللہ کے ہاں دیر ہے لیکن اندھیر نہیں معصوم وبے گناہ فلسطینیوں پر کئیے جانے والے حملے اور ان کی شہادتیں رنگ لاکر رہیں گی اور ظالموں کو سر چھپانے کی بھی جگہ نہیں ملے گی مولانا جعفر پاشاہ نے ملت اسلامیہ کو جھنجھوڑ تے ہو ۓ اپیل کی کہ خدارا نمازوں کے پابند ہوجائیں اور ہر نماز کے بعد اور بطور خاص نماز جمعہ کے بعد اپنے مظلوم فلسطیینوں کے لئیے دعاؤں کا اہتمام کریں اور نمازوں سے ہٹ کر بھی اپنے گھروں اور جہاں بھی دینی اجتماعات ہوتے ہوں تمام ہی مقامات پر رقت انگیز دعائیں کی جائیں۔ 

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.