نئی دہلی،06 اکتوبر(یواین آئی) سپریم کورٹ نے اترپردیش کے ہاتھرس کے مبینہ اجتماعی ریزی اور قتل معاملے میں ریاستی حکومت کو کچھ نقائط پر حلف نامہ دائر کرنے کی منگل کو ہدایت دی اور سماعت ایک ہفتے کےلئے ٹال دی۔
چیف جسٹس شرد اروند بوبڑے کی
صدارت والی بینچ نے ریاستی حکومت سے حلف نامہ دے کر یہ بتانے کو کہا کہ وہ معاملے کے گواہوں کی حفاظت کے لئے کیا قدم اٹھارہی ہے اور کیا متاثرہ کے کنبے نے کوئی وکیل منتخب کیا ہے؟جسٹس بوبڑے نے کہا کہ وہ یقینی بنائیں گے کہ ہاتھرس معاملے کی جانچ صحیح طریقے سے چلے۔