: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 22 جون (یو این آئی) بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ کا ہفتہ کی صبح راشٹرپتی بھون کے صحن میں باضابطہ استقبال کیا گیا۔
محترمہ حسینہ وزیر اعظم نریندر مودی کی مسلسل تیسری مدت کار کے لئے حلف لینے کے بعد سر کاری دورے پر آنے والی پہلی مہمان ہیں۔
محترمہ حسینہ نے بعد میں راج گھاٹ پہنچ کر مہاتما گاندھی کو ان کی سمادھی پر پھول چڑھا کر خراج عقیدت پیش کیا۔
دو ہفتوں سے بھی کم وقت میں ہندوستان اور بنگلہ دیش کے وزرائے اعظم کے درمیان یہ دوسری ملاقات ہے۔ محترمہ حسینہ نے 9 جون کو
مسٹر مودی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی تھی۔ وہ اپنے ملک میں 7 جنوری کو ہونے والے انتخابات کے بعد مسلسل چوتھی بار اقتدار میں آئی ہیں۔
ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان آج وفود کی سطح کی میٹنگ میں کئی مفاہمت ناموں پر دستخط کئے جائیں گے۔ اس سے پہلے مسٹر مودی اور محترمہ حسینہ آمنے سامنے بات چیت کریں گے۔ تجارتی اور اقتصادی تعاون، سیکورٹی اور بارڈر مینجمنٹ، کنیکٹیویٹی اور انفراسٹرکچر، پانی کی تقسیم اور ماحولیاتی مسائل اور ثقافتی اور لوگوں کے درمیان باہمی تعلقات مذاکرات کے ایجنڈے میں شامل ہیں۔