the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
لکھنؤ:06نومبر(یواین آئی) کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے جمعہ کو کہا کہ اترپردیش میں بجلی کی شرحوں میں بے تحاشہ اضافہ ہورہا ہے تو وہیں ریاست نئے بجلی میٹروں کی تجربہ گاہ بن گئی ہے محترمہ واڈرا نے یہاں جاری بیان میں کہا کہ ریاست میں گذشتہ کچھ سالوں سے بجلی شرحوں میں قابل ذکر اضافہ کیا گیا ہے۔ گذشتہ آٹھ سالوں میں دیہی گھریلو صارفین کی شرحوں میں 500فیصدی، شہری گھریلو بجلی کی شرحوں میں 48فیصدی اور کسانوں کو ملنے والی بجلی کی شرحوں میں 126فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے۔ پوری ریاست میں بجلی کی بڑھتی قیمتوں سے ہلچل پبا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اترپردیش تو بجلی میٹروں کا تجربہ گاہ بن گیا ہے۔ بجلی کے میٹر کئی گنا تیز چلتے پائے گئے ہیں۔ جن گھرو ں میں تالے لگے ہوئے ہیں۔ بجلی کا کوئی خرچہ نہیں ہے ان گھروں میں سات۔آٹھ



ہزار روپئے تک کا بل آرہا ہے۔ریاست کے کئی اضلاع میں تو یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ بغیر بجلی میٹر لگے ہی بجلی بل آگئے ہیں۔
کانگریس لیڈر نے کہا کہ عوام مہنگائی کی مار سے پریشان ہیں۔ چھوٹے کاروباریوں کا کاروبار تباہ ہوگیا ہے۔ کسانوں کی فصلوں کی خرید نہیں ہورہی ہے۔سیلاب،اولہ اور قدرتی آفات کی حالت میں ان کی کوئی مدد نہیں ہوتی۔فصل انسورنش بڑی کمپنیوں کی کمائی کا ذریعہ بن کر رہ گئے ہیں۔ ایسے حالت میں بجلی کے لگاتار بڑھ رہی قیمتوں،میٹروں میں بے ضابطگی کی مار صارف اب نہیں جھیل سکتے ۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وبا میں ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ بجلی بلوں کی شرحوں میں بڑ ے پیمانے پر کمی کر کے عوام کو راحت دی جاتی،کسانوں کے بجلی کے بل معاف کئے جاتے، بنکروں۔دست کاروں،چھوٹے،درمیان کاروبایوں کو بجلی بل کی ادائیگی میں رعایت ملتی۔

اس پوسٹ کے لئے 1 تبصرہ ہے
فخر الزمان Says:
پرینکا گاندھی اتر٘پر دیش کی واحد اپوزیشن لیڈر ھیں جو غریب عوام کی آواز بن رھی ھیں

Comment posted on November 07 2020
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.