چنڈی گڑھ ، 26 مارچ (یو این آئی) ہریانہ کی سرکار نے 31 مارچ کو عید الفطر کے دن پر گزٹڈ چھٹی کے بجائے شیڈول 2 کے تحت اختیاری تعطیل کے طور پر قرار دیا ہے ہریانہ کی سرکار نے اس سلسلے میں ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 29 مارچ ہفتہ اور 30 مارچ اتوار ہے جبکہ 31 مارچ مالی سال 25-2024 کا اختتامی دن ہے حکومت کی جانب سے اعلان کردہ
گزیٹڈ تعطیل کے تحت تمام سرکاری، کاروباری، تعلیمی اداروں کو بند رکھنا ہوتا ہے جبکه اختیاری تعطیل لازمی طور پر نافذ نہیں ہوتی اور ادارے کھلے رہ سکتے ہیں لیکن وہ ملازمین کے ایک طبقے کو چھٹی لینے کا اختیار دے سکتے ہیں۔ اختیاری تعطیلات کا اعلان اکثر اس مقصد کے ساتھ کیا جاتا ہے کہ متعلقہ کمیونٹی کے ملازمین کو مذہبی، ثقافتی مواقع پر چھٹی لینے کی اجازت دی جائے۔ وہ