احمد آباد، 14 نومبر :- گجرات میں انتخابی گھمسان کے درمیان کل ہی پاٹيدار ریزرویشن تحریک ( پاس ) کے لیڈر ہاردک پٹیل کی مبینہ سیکس سی ڈی ویڈیو کے بعد آج بھی ایسے ہی چار مبینہ ویڈیو وائرل ہوئی ہیں۔
یوٹیوب اور
دیگر سوشل سائٹس پر جاری ہونے والی تین ویڈیو 10-10 منٹ کی اور ایک ویڈیو ڈیڑھ منٹ کی ہے۔
ان کی تاریخ 22 اور 23 مئی دکھائی گئی ہے، جن میں مبینہ طور پر ہاردک پٹیل اور ان کے دو دیگر ساتھیوں کو ایک لڑکی کے ساتھ بستر پر دکھایا جا رہا ہے۔