بھوپال، 9 اپریل (یوان آئی) گجرات میں پاٹيدار ریزرویشن تحریک کےسرخیل رہے ہاردک پٹیل نے کہا ہے کہ وہ مدھیہ پردیش کی عوام کو بیدار کرنا چاہتے ہیں اور اس کام کو جاری رکھنے کیلئے وہ اس ریاست میں آتے رہیں گے۔
ریاست کے چار
روزہ دورہ کے بعد کل رات یہاں پہنچےوالے مسٹر پٹیل نے صحافیوں سے کہا کہ وہ کسی پارٹی سے منسلک نہیں ہیں، لیکن عوام کو بیدار کرنا چاہتے ہیں۔
اگر اقتدار میں بیٹھے لوگ صحیح کام نہیں کریں گے تو اس کے بارے میں لوگوں کو بتایا جانا ضروری ہے