: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
لکھنؤ:16نومبر(یواین آئی)بی جے پی پر مسلم سماج کے تئیں منفی سوچ رکھنے کا الزام لگاتے ہوئے بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے بدھ کو کہا کہ پسماندہ مسلم سماج کا راگ بی جے پی اور آر ایس ایس کا نیا شگوفہ ہے جبکہ سچائی یہ ہے کہ کانگریس کی طرح موجود حکومت کے میعاد کار میں بھی
مسلم غریبی اور پچھڑے پن سے نہیں نکل سکے مایاوتی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا' اپنے سطحی سیاسی مفاد کی خاطی'پسماندہ مسلم سماج' کا راگ بی جے پی و آر ایس ایس کا اب نیا شگوفہ ہے جبکہ مسلم سماج پہلے مسلمان ہیں اور ان کے تئیں ان کی سوچ، نیت، پالیسی اور ان کا ٹریک ریکارڈ کیا اور کیس اہے یہ کسی سے بھی محذوف نہیں ہے۔