نئی دہلی،6 ستمبر :- مارکسی کمیونسٹ پارٹی سی پی آئی(ایم) نے کل بنگلور میں ممتاز صحافی گوری لنکیش کو ان کی رہائش پر گولی مارکر ہلاک کیے جانے کی آج سخت الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ یہ ایک سوچا سمجھا قتل ہے۔
سی پی آئی(ایم) پولٹ بیورو نے یہاں ایک بیان میں کہا کہ قتل کا یہ واقعہ آر ایس ایس اور بی جے پی کے پیدا کردہ نفرت اور عدم رواداری
کے ماحول کے خلاف اٹھنے والی آوازوں کو خاموش کرنے کے جانے پہچانے طریقہ کے عین مطابق ہے۔
سی پی ایم نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ گوند پنسارے، ڈابھولکر، کلبرگی اور اب گوری کے قتل کا ایک دوسرے سے گہرا تعلق ہے، کہا یہ سبھی توہم پرستی، ظلمت پسندی اور دائیں بازو کی ہندوتو طاقتوں کی فرقہ پرستی کی مخالفت میں پیش پیش تھے۔