: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
دوحہ/قاہرہ/یروشلم، 16 جنوری (یو این آئی) قطر، مصر اور امریکہ کی ثالثی کی شدید کوششوں کے بعد حماس اور اسرائیل نے غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے پر اتفاق کیا ہے۔
قطر کے وزیر اعظم نے بدھ کے روز یہ اعلان ا کیا۔
قطر کے وزیر اعظم شیخ محمد بن عبد الرحمن بن جاسم الثانی نے نیوز کا نفرنس میں بتایا کہ غزہ میں دونوں متحارب فریقوں نے یر غمالیوں اور قیدیوں کے تبادلے اور دیر پا امن کی بحالی کا معاہدہ کیا ہے جس کے نتیجے میں مستقل جنگ بندی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ معاہدے پر عمل درآمد اتوار 19 جنوری سے شروع ہو جائے
گا۔ معاہدے کے مطابق فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے بدلے تحریک حماس چھ ہفتوں کے عرصے میں پہلے مرحلے میں 33 مغویوں کو رہا کرے گی۔ معاہدے کے پہلے مرحلے کی تکمیل کے بعد دوسرے اور تیسرے مرحلے کی تفصیلات کا اعلان کیا جائے گا۔
مسٹر جاسم الثانی نے معاہدے کے نفاذ کی نگرانی اور کسی بھی ممکنہ خلاف ورزی سے نمٹنے کے لیے مصر اور امریکہ کے ساتھ کام کرنے کے لیے قطر کے مسلسل عزم پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ تینوں ممالک کی مانیٹرنگ ٹیمیں معاہدے کی پاسداری کو یقینی بنائیں گی اور استحکام برقرار رکھنے کے لیے ضروری اقدامات کریں گی۔