the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
بنگلور، 13 اکتوبر (ایجنسی)کانگریس کے قومی صدر راہل گاندھی نے آج یہاں ہندستان ایروناٹکس لمیٹیڈ (ایچ اے ایل) کے ملازمین سے کہا کہ "ہم یہاں ممکنہ حد تک آپ کی مدد کرنے آئے ہیں لیکن ہم اپوزیشن میں ہیں ۔ البتہ ایک مرتبہ اقتدار میں آنے اور حکومت قائم کرنے کے بعد ہم اور زیادہ سرگرمی سے آپ کی مدد کرسکیں گے۔ میں یہاں ملک کے باوقار سرکاری زمرے کے دفاعی ادارے کی بابت مزید جاننے اور اسے اور تقویت پہنچانے کے صورتوں پر غور کرنے آیا ہوں145145۔ 

مسٹر راہل گاندھی نے ایچ اے ایل ویلفیئر فورم کے زیراہتمام رابطے کی اس تقریب میں کہا کہ ملک کوآزادی ملنے کے بعد اس کی خوشحالی میں معاون کردار ادا کرنے کے لئے اہم اکائیاں قائم کی گیئں، تعلیمی رخ پر آئی آئی ٹی اور جنگی طیاروں کو بنانے کے لئے ایچ اے ایل کا قیام عمل میں لایا گیا تھا۔ ایچ اے ایل نے اپنے قیام



کے بعد سے زبردست کامیابیاں حاصل کی ہیں ۔

مسٹر گاندھی نے مزید کہا کہ ایچ اے ایل کی کارکردگی زبردست رہی سابق صدر امریکہ بارک اوبامہ نے بھی ایک مرتبہ اس کا ذکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکہ کا سب سے بڑا حریف چین نہیں ہندستان ہے اور اس کی وجہ فوجی اور اقتصادی شعبوں میں اس کی کامیابیاں ہیں۔ 
مسٹر گاندھی نے کہا کہ میں آج یہاں آپ کےمسائل اوراس باوقار ادارے کی کارکردگی کے تعلق سے آپ کے خیالات جاننے کے لئے آیا ہوں۔ 
اس موقع پر ایچ اے ایل کے کئی ریٹائرڈ ملازمین بھی موجود تھے ۔ سیاسی رہنماؤں میں لوک سبھا کے کانگریسی رہنما ایم ملک ارجن کھڑگے، کرناٹک کانگریس آئی کے صدر دنیش گنڈو راؤ اور کئی دیگر رہنما بھی اس موقع پر موجود تھے۔ 
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.