بھوپال، 26 اپریل ( یواین آئی) حج -2018 میں جانے والے 2 سال سے کم عمر کے بچوں کے لئے جمع کی جانے والی رقم میں ترمیم کی گئی ہے۔
حج کمیٹی آف انڈیا کی طرف سے اب بھوپال امباركشن پوائنٹ سے جانے والے فی بچے کے لئے 13 ہزار 150 روپے، ممبئی امباركشن سے جانے والے فی بچے کے لئے 12 ہزار 250 روپے اور ناگپور امباركشن سے جانے والے فی بچے کے لئے 12 ہزار 450 روپے جمع کرانے ہوں گے۔
اس کے علاوہ حج -2018 میں جانے والے ایسے حج مسافر، جنہوں
نے پہلے حج / عمرہ کیا ہو، انہیں اپنے آپشنز کے مطابق جمع کی جانے والی رقم کے اضافی ہندوستانی کرنسی میں 35 ہزار 202 روپے جمع کرانے ہوں گے۔
اگر ماضی میں حج / عمرہ کئے ہوئے ایسے مسافر، جنہوں نے اپنا نیا پاسپورٹ بنوایا ہو اور حج / عمرہ کئے ہونے کی اطلاع نہیں دی ہوگی، انہیں مکہ میں بايومیٹرك میچنگ مشین کی طرف سے کراس چیک کیا جائے گا اور انہیں امیگریشن سے قبل 2 ہزار سعودی ریال دینا ہوں گے۔
یو این آئی،اظ