: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی: حج2024 کے لئے ملک کی تمام ریاستوں اورمرکزی زیر انتظام علاقوں سے تقریباً ایک لاکھ چوہتر ہزار ہندوستانی عازمین حج نے حج کمیٹی آف انٹیا کے توسط سے آن لائین درخواستیں جمع کی ہیں۔چیف ایگزیٹیو آفسیر لیاقت علی آفاقی آئی آر ایس نے بتایا کہ حج کمیٹی آف انڈیا کے توسل سے حج کا کوٹہ ایک لاکھ 40
ہزار مقرر ہے۔ جو ملک کی تمام ریاستوں اور یونین ٹیرٹیریز میں مسلم آبادی کے تناسب سے تقسیم ہوتا ہے۔ متعینہ کوٹے سے زائد حج درخواستیں موصول ہونیوالی ریاستوں میں جنوری کے آخر یا فروری کے پہلے ہفتہ تک کمپیوٹر کے ذریعہ قرعہ اندازی کرانے کا امکان ہے۔ سب سے زیادہ درخواستیں مہاراشٹرا‘ کیرالا‘ گجرات‘ اتر پردیش اور کرناٹک سے موصول ہوئی ہیں۔